مائیکروسافٹ کنٹری پاٹنرز کا اعزاز ہماری ان خدمات کا اعتراف ہے،حسیب قدوائی

جمعہ 6 اگست 2021 00:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2021ء) مائیکروسافٹ کنٹری پارٹنر آف دی ایئر ایوارڈ مائیکرو سافٹ کے ان پارٹنرز کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جنہوں نے ایوارڈ سے گزشتہ سال کے دوران مائیکروسافٹ بیسڈ غیرمعمولی سلوشز متعارف کرائے ہوں۔ یہ ایوارڈ مختلف کٹیگریز میں دنیا کے 100ممالک سے آنے والی 4400 نامزدگیوں میں سے منتخب سلوشن پروائیڈر کو دیا گیا۔

سیپیاسلوشنز کا انتخاب مائیکروسافٹ کے دنیا بھر میں سرفہرست پارٹنرز میں سے جدت میں مہارت رکھنے والے پارٹنرز میں سے کیا گیا جنہوں نے مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے کسٹمرز کے لیے سلوشنز متعارف کرائے۔ اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کے کارپوریٹ نائب صدر، گلوبل پارٹنر سلوشنز، چینل سیلز اینڈ چینل چیف Rodney Clark نے کہا کہ مجھے مائیکروسافٹ پارٹنر آف دی ایئر ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ان غیرمعمولی پارٹنرز نے پختہ عزم کے ساتھ کسٹمرز کے لیے عالمی معیار کے کلائوڈ ٹو ایج سلوشنز متعارف کرائے ان میں سے کچھ سلوشنز ایکو سسٹم میں اب تک متعارف کرائے گے بہترین سلوشنز ہیں۔ سیپیا سلوشنز کے کو فائونڈر حسیب قدوائی نے کہا کہ مائیکروسافٹ کنٹری پاٹنرز کا اعزاز ہماری ان خدمات کا اعتراف ہیں جو ہر طرح کے حجم کے کاروبار کے ڈیجیٹل اہداف کو حاصل کرنے کے لیے سیکیوریٹی پر سمجھوتا کیے بغیر فراہم کی گئیں جن کے نتیجے میں ان کاروباری اداروں کو کام کے دبائو کا موثر انداز میں سامنا کرنے میں مدد ملی۔

سیپیا سلوشنز 2017سے کلائوڈ سروسز، مائکروسافٹ ازورے سروسز، مائیکروسافٹ 365 اور ویب ہوسٹنگ کی خدمات بھرپور کارکردگی اور سیکیوریٹی کے ساتھ اصول وضوابط کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے فراہم کررہا ہے۔