دانش تیمور کے گیم شو ’’ایسے چلے گا‘‘کی عوامی حلقوں میں پذیرائی

یہ میرے لئے نیا مگر خوشگوار تجربہ ہے ،کامیابیوں پر اپنے رب کا شکر گزارہوں‘ گفتگو

پیر 16 اگست 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2021ء) اداکار دانش تیمور کے نجی ٹی وی چینل سے جاری گیم شو ’’ایسے چلے گا‘‘کو عوامی حلقوں میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے، اس کے ساتھ اداکار دانش تیمور کی مقبولیت بھی انتہا کوچھونے لگی ۔

(جاری ہے)

اداکار دانش تیمور ٹی وی ڈراموں اورفلموںمیںاداکاری کرتے رہے ہیں اور ان دنوں وہ گیم شو ’’ایسے چلے گا ‘‘کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ ان کے گیم شو کو عوامی حلقوں میں بے حد پذیرائی مل رہی ہے جبکہ ان کا اپنا گراف بھی اوپر گیاہے۔دانش تیمورنے کہاکہ گیم شو اتنی مقبولیت حاصل کر لے گا مجھے اس کا اندازہ نہیں تھا ،یہ میرے لئے نیا مگر خوشگوار تجربہ ہے ۔دانش تیمور نے کہا کہ میں اپنی کامیابیوں پر اپنے رب کا شکر گزارہوں۔

متعلقہ عنوان :