
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
یو این
منگل 1 جولائی 2025
01:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 جولائی 2025ء) عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ امدادی مالی وسائل کی شدید قلت کے نتیجے میں سوڈان کے لاکھوں پناہ گزینوں کو خطرات لاحق ہیں جنہوں ںے اپنے ملک میں خانہ جنگی سے بچ کر ہمسایہ ممالک میں پناہ لے رکھی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اسے پناہ گزینوں کو دی جانے والی ضروری امداد میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے جبکہ آنے والے مہینوں میں وسطی جمہوریہ افریقہ، مصر، ایتھوپیا اور لیبیا میں اس مدد کی فراہمی معطل ہو سکتی ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ سوڈان سے تعلق رکھنے والے بہت سے پناہ گزینوں کے حالات پہلے ہی خراب تھے۔
(جاری ہے)
ادارے کا کہنا ہے کہ چاڈ میں سوڈان کے تقریباً 10 لاکھ پناہ گزین مقیم ہیں۔
اگر مزید امدادی وسائل مہیا نہ ہوئے تو آئندہ مہینوں میں ان کے لیے غذائی مدد میں کمی کرنا پڑے گی۔بچوں کے لیے خطرات
یوگنڈا میں پناہ گزینوں کی وصولی کے مراکز میں رہنے والے بچوں کی صحت و زندگی متواتر بھوک اور غذائی قلت سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے جبکہ جنوبی سوڈان میں حالات ہنگامی حدود سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔
'ڈبلیو ایف پی' کے مطابق، سوڈان سے تعلق رکھنے والے بیشتر پناہ گزین ہمسایہ ممالک میں آنے سے پہلے ہی شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے تھے۔
سوڈان میں خانہ جنگی سے پیدا ہونے والے علاقائی بحران سے متعلق 'ڈبلیو ایچ او' کے ہنگامی رابطہ کار شان ہیوز نے کہا ہے کہ یہ بحران اب ایسے ممالک میں بھی پھیل رہا ہے جہاں پہلے ہی غذائی عدم تحفظ کی شرح بلند تھی اور جو مسلح تنازعات کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سوڈان سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں لوگوں کا دارومدار 'ڈبلیو ایف پی' کی فراہم کردہ مالی مدد پر ہے لیکن اضافی وسائل میسر نہ آنے کی صورت میں غذائی مدد کو مزید کم کرنا پڑے گا۔ اس طرح بدحال لوگوں بالخصوص بچوں کے لیے بھوک اور غذائی قلت کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.