ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں

تہمتوں، بیہودگیوں اور بدتمیزیوں کا دھندہ کرنے اور جماعتیں بدل بدل کر گند پھیلانے والی خاتون عوام کو تمیز کے درس دینے نکلی ہے، ترجمان پی ٹی آئی کا عظمٰی بخاری کے بیان پر ردعمل

muhammad ali محمد علی پیر 30 جون 2025 21:24

ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون2025ء) ترجمان پی ٹی آئی نے وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں، تہمتوں، بیہودگیوں اور بدتمیزیوں کا دھندہ کرنے اور جماعتیں بدل بدل کر گند پھیلانے والی خاتون عوام کو تمیز کے درس دینے نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی شیاطین کا یہ گروہ آج تک اپنی رسیدیں دکھانے اور چوری کی جائیدادوں کے ذرائع اور وسائل پیش کرنے میں ناکام ہے،ان سیاسی شیطانوں کے امام نے کرپشن اور ضمیر فروشی کو سیاست کے رگ و ریشے میں اتارنے کا ہر بدنام زمانہ حربہ متعارف کروایا،اس شیطان کی دختر کے ہاتھ چوری کی حکومت لگی تو ایک سال میں ہی آڈٹ رپورٹیں چیخ چیخ کر کھربوں کی بے ضابطگیوں کی کہانیاں سنانے لگیں۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اپنے کرتوت بدلنے کی بجائے سیاسی شیطانوں کا یہ ٹبر اپنے جرائم کنیزوں اور درباریوں کے شور میں چھپانے کی کوششیں کرتا ہے، تہمتوں، بیہودگیوں اور بدتمیزیوں کا دھندہ کرنے اور جماعتیں بدل بدل کر گند پھیلانے والی خاتون عوام کو تمیز کے درس دینے نکلی ہے، کچھ عرصہ پہلے تک یہ بدکلام کسی اور دربار کے باہر بیٹھ کر گزرنے والے ہر راہگیر پر آوازیں کسا کرتی تھی،اس کے نئے مالک اس کے حال پر رحم کریں اور ایسے ذلت آمیز بیگار سے نکال کر اسے قدرے آبرومندانہ کام پر لگائیں۔