
یورپی ممالک کابل میں پھنسے اپنے شہریوں کے انخلا میں ناکام، پی آئی اے سے بڑا مطالبہ کر دیا
یورپی یونین کےپاکستان میں معین سفیر نے سی ای او پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کابل میں پھنسے 420 مسافروں کو پاکستان لانےکی درخواست کی گئی ، ذرائع
دانش احمد انصاری
اتوار 22 اگست 2021
19:58

(جاری ہے)
ایشئن ڈویولپمنٹ بینک کےڈی جی نے پی آئی اے کےسی ای او کو خط لکھ کر ایشئن ڈویلپمنٹ بینک کے عملےکے جلد انخلا کیلئے درخواست کی ہے۔
خط کے مطابق اےڈی پی کے 290 مسافروں کو کابل سے پاکستان منتقل کیا جائے اےڈی بی اپنے شہریوں کیلئے اسلام آبادسے 2خصوصی پروازوں کاانتظام کرےگا، اےڈی بی اسٹاف کیلئےعملہاسلام آباد میں انتظامات مکمل کرے گا۔واضح رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے افغانستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں پاکستانی سفارتخانہ نے اس حوالہ سے فی الفور قومی فضائی کمپنی پی آئی اے سے رابطہ کیا اور پی آئی اے نے انسانی بنیادوں پر کابل کیلئے پروازوں کی منصوبہ بندی شروع کر دی تاکہ انخلاء کے مشن میں معاونت فراہم کی جا سکے۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے انسانی ضروریات کے پیش نظر اور علاقائی سطح پر ایک بڑی فضائی کمپنی ہونے کی حیثیت سے افغانستان میں مقیم غیر ملکی شہریوں، عالمی اداروں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اہلکاروں کو افغانستان سے بحفاظت نکالنے کی ذمہ داری قبول کی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بحفاظت انخلاء کے حوالہ سے پی آئی اے سے امریکی شہریوں، فلپائن، کینیڈا، جرمنی، جاپان اور ہالینڈ کے سفارتکاروں سمیت عالمی اداروں، بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں نے رابطہ کیا اور اپنے لوگوں کو کابل سے نکالنے کیلئے پی آئی اے کی استعداد اور پروازوں کے اوقات کار کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔ ترجمان نے کہا کہ قبل ازیں قومی فضائی کمپنی ایئر بس اے۔320 کے ذریعے کابل کیلئے ہفتہ وار پانچ پروازیں آپریٹ کر رہی تھی جن کو فوری طور پر بڑے ہوائی جہازوں بوئنگ۔777 پروازوں میں تبدیل کیا گیا اور مسافروں کی ضروریات کے پیش نظر رواں ہفتہ کے دوران پروازوں کو 14 تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ یہ منصوبہ بندی پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن، فلائٹ سیفٹی، سکیورٹی اور مقامی حکام پر مشتمل خصوصی آپریشنل ڈیسک نے کی۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.