Live Updates

مریم نواز کی بہو نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا، تفصیلات سامنے آ گئی

عائشہ سیف نے بالی وڈ اداکاراؤں کی پہلی چوائس اور معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنا،جنید صفدر کی دلہن کے ساتھ خوبصورت تصویر سامنے آ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 اگست 2021 11:45

مریم نواز کی بہو نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا، تفصیلات سامنے آ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23اگست 2021) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی۔ تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔جنید صدر کا نکاح سیف الرحمن کی صاحبزادی سے ہوا۔سیف الرحمن کو نواز شریف کے قریبی ساتھی کے طور پر جانا جاتا ہے جنہیں نوازشریف کے دوسرے دور حکومت میں احتساب بیورو کا چئیرمین مقرر کیا گیا تھا۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے پاکستان میں ہونے کے باعث نکاح کی تقریب میں شرکت نہیں کی۔دونوں کے نام ای سی ایل میں درج ہیں جس وجہ سے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جوڑے کو دعائیں دیں اور کہا کہ اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کو نکاح کی مبارکباد دی گئی۔

جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں جس پر صارفین مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔یہاں پر صارفین یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ فیشن سینس میں مشہور مریم نواز کی بہو نے اپنے خاص دن پر زیب تن کیے گئے جوڑے کے لیے کس فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا۔
عائشہ سیف کا ویڈنگ ڈریس کسی پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ نہیں بلکہ ٹی پنک ایمبرائڈڈ لہنگا بھارت کے صف اول کے فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی نے ڈیزائن کیا جو کسی بھی اہم تقریب کے لیے بالی ووڈ اداکاراؤں کی پہلی چوائش سمجھے جاتے ہیں۔

سبیا نے یہ ڈیزائن خصوصاَ عائشہ سیف کے لیے تیار نہیں کیا، یہ لہنگا ڈیزائنر کی کلیکشن کا حصہ ہے جس کی تصاویر ان کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے ہونے سے متعلق اعلان کیا تھا ، انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نکاح سیف الرحمن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہو گا ، ٹوئٹر پر بیٹے کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کوعائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہو گا ، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی ، میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئیں اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی لیکن اس کے باوجود حکومت سے باہر جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات