نواز شریف کیخلاف مبینہ طورپرپلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس

نیب نے ایل ڈی اے سے 11پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

پیر 23 اگست 2021 22:55

نواز شریف کیخلاف مبینہ طورپرپلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2021ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہو رنے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف مبینہ طورپرپلاٹوں کی الاٹمنٹ کیس میںایل ڈی اے سے علامہ اقبال ٹائون ، جوہر ٹائون ، گارڈن ٹائون اور گلبرگ کے گیارہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔نیب سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر پلاٹوں کی بندر بانٹ کے کیس کی تحقیقات کررہا ہے اوراسی تناظر میںایل ڈی اے سے گیارہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر 90،91 ،122 رچنا بلاک علامہ اقبال ٹائون ،پلاٹ نمبر 59 ٹی ، 59 یو ایبک بلاک گارڈن ٹائون، پلاٹ نمبر 245 ای ، 244 جی تھری جوہر ٹائون کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ پلاٹ نمبر 159 کریم بلاک ، 38 ایل گلبرگ تھری ، 38 اے گلبرگ تھری، پلاٹ نمبر 34 گارڈن ، 131 ابوبکر بلاک کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔نیب کی جانب سے ڈی جی ایل ڈی اے کو ریکارڈ کی فراہمی کیلئے مراسلہ ارسال کیا گیاہے۔پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا ریکارڈ ، ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ 1986 تا 1990 کے دوران پلاٹوں کی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔