عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور انجمن تاجران راولپنڈی کا 6ستمبر کو تحفظ ختم نبوت ودفاع پاکستان کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

علما اور تاجر پوری قوم کے ساتھ مل کر نظریاتی سرحدون کے تحفظ کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ جغرافیائی سرحدوںکے تحفظ کا عہد کریں گے لیاقت باغ میں ہونے والی کانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوں گے، مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 25 اگست 2021 21:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2021ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور انجمن تاجران راولپنڈی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر6ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت ودفاع پاکستان کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کر تے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ علما اور تاجر پوری قوم کے ساتھ مل کر نظریاتی سرحدون کے تحفظ کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ جغرافیائی سرحدوںکے تحفظ کا عہد کریں گے لیاقت باغ میں ہونے والی کانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوں گے اس امر کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما قاضی عبدالرشید اور قاضی مشتاق نے تاجروں اور علما کے ہمراہ راولپنڈی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دارلعلوم تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی ، انجمنتاجران راولپنڈی کے تینوں دھڑوں کے صدور شاہد غفور پراچہ ، ارشد اعوان ، ظفربختاوری ،حفیظ شیخ،طاہر تاج بھٹی،شرجیل میر، مولانا آدم خان ،مولانا طیب ،مولانا ہارون الرشید کے علاوہ تاجروں اور علما کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ 6ستمبر کو پاک فوج نے پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع میں ایک نئی تاریخ رقم کی جبکہ7 ستمبر کوقومی اسمبلی نے تحفظ ختم نبوت کے قانون کی منظوری دے کرقادیانیوں کو کافر قرار دیکر اسلامی نظریاتی سرحدوں کو محفوظ بنایا ان دونوں دنوں کی مناسبت سے لیاقت باغ کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں تمام مکاتب فکر شرکت کریں گے راولپنڈی کی تاجر برادری اس کانفرنس کی میزبان ہوگی کانفرنس میں راولپنڈی ڈویژن اورخیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر سے قائدین اور عوام شریک ہونگے انہوں نے کہاکہ ہماری جان،مال ،اولاد اورکا روبار سب کچھ نبی کریم ﷺکی ناموس پر قربان ہیںانہوں نے کہا ہے کہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل ہوا اس لئے دین اور ملک الگ نہیں ہیں ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں اسلامی ریاست بننے جا رہی ہے اس لئے ہمیں بھی اپنے ملک کو ریاست مدینہ بنانے کی ضرورت ہے، تاجر ایک نیک مقصد کیلئے لیاقت باغ میں کانفرنس کر رہے ہیں ہم سب کا آپس کا رشتہ کلمہ طیبہ سے ہے،اس کلمہ کے ذریعے سے ایک رشتہ سے جڑے ہوئے ہیں،ہمارا وطن عزیز کے قیام میں علمائے کرام کی بے شمار قربانیاں ہیں،بانی پاکستان نے مغربی اور مشرقی پاکستان کا جھنڈا علمائے دین سے بلند کروایاتھا ہم اب بھی وطن عزیز اور دین اسلام سمیت نبی کریم کے ناموس کی حفاظت کریں گے قادیانی ملک و قوم کے غدار ہیںانہیں کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے 1400 سالوں میں امت نے عقیدہ ختم نبوت پر جانیں نچھاور کیں،اس عقیدہ پر دین اسلام کی عمارت کھڑی ہے،نبی کے بدلے سے ہر چیز بدلتی ہے،قادیانی پاکستان کو اکھنڈ بھارت بنانا چاہتے ہیں۔