عمران خان کی حکومت نے عوام کے روزگار پر ڈاکا ڈالا ہے، بلاول بھٹو
نا اہل حکومت کا مقابلہ کر نے کیلئے جیالے تیار کریں ،پورے ملک میں پبلک سروس کمیشن چلتا ہے ،صرف ایک صوبہ ہے جہاں تالا لگا ہوا ہے، یہ خان صاحب کی آخری حکومت ہے،ہم سب کو ملکر حکمرانوں کو بھگانا ہے اور پیپلز پارٹی کو حکومت میں لانا ہے ، چیئر مین پیپلز پارٹی
ہفتہ 28 اگست 2021 17:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر یہ سلیکٹڈ حکومت ہر طرف سے حملہ آور ہے، وہ انسانی حقوق چھیننا چاہتے ہیں، جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں اور پورے پاکستان کے عوام کے معاشی قتل پر اتر آئے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ جس طریقے سے پہلے روز سے اس ملک کے غریب عوام اس حکومت کے نشانے پر تھی، جب سے یہ حکومت آئی ہے بیروزگاری، غربت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی شرح پاکستان کی بنگلہ دیش، افغانستان سے بھی زیادہ ہے، یہ عمران خان کی تبدیلی ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت اور بیروزگاری میں اضافہ جو اس حکومت میں ہوا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت میں ہوکر کوشش کرتی ہے کہ غریب عوام کا ساتھ دیں مگر اس حکومت نے عوام کے روزگار کے حق پر ڈاکا ڈالا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں جنہیں روزگار ملا تھا انہیں بھی بیروزگار کردیا گیا، پورے ملک میں پبلک سروس کمیشن چلتا ہے صرف ایک صوبہ ہے جہاں اس پر تالا لگا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اس لیے کیونکہ سندھ پبلک سروس کمیشن بند پڑا ہوا ہے، 16 ہزار خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہوی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہم ہمیشہ غریب ہی رہیں گے، ہم سب کو ملکر انہیں بھگانا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو لانا ہے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی اگر 3 سال میں کوئی کامیابی ہے تو وہ تاریخی غربت ہے، تاریخی بیروزگاری ہے، تاریخی مہنگائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی جشن منالیں جب پاکستان کے عوام کے ہاتھ میں یہ فیصلہ آئے گا تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے اور نالائقوں کو بھگائیں گے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ صوبائی صدر نثار کھوڑو جب احتجاج کی کال دیں گے تو یہاں کے کارکن اس احتجاج میں سب سے آگے ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.