بدین پریس کلب کے وفد کی مطالعاتی دورہ سے واپسی پر فواد چوہدری اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات

بدھ 1 ستمبر 2021 22:35

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2021ء) بدین پریس کلب کا وفد اسلام آباد پنجاب اور کے پی کے کے مطالعاتی دورہ سے واپسی وفد نے قدیمی تاریخی اور سیاحستی مقامات کے دورہ کے علاوہ وفاقی وزیر فواد چوہدری ڈاکٹر فہمیدہ مرزا حکومتی اور حزب اختلاف کی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

بدین پریس کلب کے صدر تنویر احمد آرائیں کی قیادت میں اسلام آباد پنجاب اور کے پی کے کا مطالعاتی دورہ سے واپسی صحافیوں کے وفد مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات کے دورے کے علاوہ وفاقی اور صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکٹریری جنرل فرحت اللہ بابر اور دیگر حکومتی اور حزب اختلاف کی شخصیات کے علاوہ معروف صحافیوں سے ملاقات بھی کی.بدین پریس کلب کے وفد نے وفاقی وزرا کو صحافیوں اور پریس کلب کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے صحافیوں پریس کلبز اور دیگر میڈیا ہاسز کے مسائل اور مشکلات کے حل اور وفاقی حکومت کی جانب سے گرانٹ کی فراہمی کے علاوہ بدین پریس کلب کی نئی عمارت کے توسیع منصوبے کی تعمیر کی یقین دہانی کراتے ہوئے عملدرآمد کے لئے محکمہ اطلاعات اور پی آئی ڈی کو ہدایات جاری کئیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو حق ہونا چاہئے کہ وہ میڈیا ٹربینولز کے ذریعے اپنے کنٹریکٹ کی انفورسمنٹ کروا سکیں، گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران تقریبا 70 کروڑ روپے میڈیا گروپس کو جاری کئے گئے لیکن اس وقت بھی کئی میڈیا ادارے اپنے ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں کر رہے جو افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیا ورکرز کے حقوق اور فیک نیوز کو روکنے کے لئے ہے اس کے علاوہ صحافتی تنظیمیں اور ادراے اس میں ترمیم چاہتے ہیں تو ہم ہر ترمیم کے لئے تیار ہیں پر افسوس کہ کوچھ صحافتی تنظیمیں صحافیوں کے مفاد اور روزگار کو تحفظ دلوانے کی بجائے میڈیا مالکان کے مفاد کے ساتھ کھڑے ہیں وفاقی حکومت بڑے شہروں کے بڑے صحافیوں اور بڑے پریس کلبز کے ساتھ ضلع اور تحصیل سطح کے صحافیوں اور پریس کلبز کو ایک نظر سے دیکھتی ہے اور ان کے روزگار کو تحفظ کے اقدامات کے علاوہ ان کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے بھی اقدام چاہتی ہے صحافتی تنظیموں کو بھی چاہئے کہ وہ چھوٹے شہروں کے صحافیوں اور پریس کلبز کے مفاد اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ مل کر عملی اقدام کریں. جبکہ بدین پریس کلب کے وفد سے صوبائی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بدین ایک بڑے سیاسی پس منظر کے باوجود پسماندہ علاقہ ہے بدین کے میڈیا کا علاقائی ایشوز کو اٹھانے میں متحرک کردار رہا ہے، میڈیا اداروں کو ادائیگی کے باوجود ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل سٹی سطح کے صحافی عوام کی مشکلات اور مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں زرعی اور پینے کے پانی کی قلت سمیت بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی اور ان کے مسائل اور مشکلات کو اپنے قلم اور کیمرہ سے آجاگر کرتے ہیں جس کو ہم اور عوام عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. سنئیر صحافیوں کے وفد میں قومی اور مقامی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندے شوکت میمن ملک الیاس عبدالحمید سومرو غلام مرتضی میمن عبدالمجید ملاح عبدالشکور میمن دودو پھنور عمران عباس خواجہ خالد عزیز عباسی اشرف عبداللہ ساون خاصخیلی اشفاق میمن شفیع میمن نور حسن سولنگی اور دیگر شامل ہیں۔