سردار عطااللہ مینگل کی وفات سے ہم ایک عظیم سیاسی اور تجربہ کار قبائلی سربراہ سے محروم ہوگئے،سید آغا محمود شاہ

جمعہ 3 ستمبر 2021 00:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2021ء) سردار عطااللہ مینگل سیاست کے میدان میں ایک درخشاں ستارہ تھا ان کی وفات سے ہم ایک عظیم سیاسی اور تجربہ کار قبائلی سربراہ سے محروم ہوگئے ان کی زندگی جرائت مند سیاست سے عبارت تھی مرحوم کی بلوچستان کے سیاسی وقبائلی خدمات تاریخ کا روشن باب کی حیثیت رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام بلوچستان سید آغا محمود شاہ نے عظیم ںزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کے وفات پر اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سردار عطا خان مینگل کا وفات بلوچستان کے لیے ایک سانحہ سے کم نہیں ہے مرحوم کی قبائلی و سیاسی خدمات سنہرے حروف سے لکھا جائے گا کیونک وہ مظلوم طبقات کے حقوق کے لیے اپنے سخت موقف کے باعث مشہور تھے مرحوم کے وفات سے پورا صوبہ سوگوار ہوگیا ہے دکھ کے اس گھڑی میں سردار اختر جان مینگل اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائی