ملت،سرسید ایکسپریس کے حادثے کے ذمہ دارقراردئیے گئے 23 افسران و ملازمین کیخلاف محکمانہ انکوائری کا حکم

جمعہ 3 ستمبر 2021 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2021ء) رتی ریلوے اسٹیشن کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے کے ذمہ دارقراردئیے گئے 23 افسران و ملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیدیا گیا ،چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے گریڈ21کے فیڈرل انسپکٹر کی جانب سے حادثہ کی بھجوائی گی رپورٹ پر مزید کارروائی کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں گریڈ 5 سے لے کرگریڈ19 تک کے افسران و ملازمین شامل ہیں۔7جون کو رتی ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں 69افراد جاں بحق جبکہ 105زخمی ہوئے تھے ۔گریڈ21کے افسر نے اپنی رپورٹ گزشتہ ماہ وزارت ریلوے کو بھجوائی تھی جس کی باقاعدہ منظوری دی گی۔رتی ٹرین حادثہ تحقیقات کرنے کیلئے ریلوے کے گریڈ21کے 3 افسران کی خدمات لی گئیں۔ تمام ذمہ دار افسران و ملازمین کو چارج شیٹ جاری کیا جائے گا۔