قصور،گندم کی فصل ہماری ملکی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، نوید امجد

ہفتہ 4 ستمبر 2021 13:57

 قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصوراحمدنویدامجدنے کہاہے کہ  گندم کی فصل ہماری ملکی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے جس کی بہترنگہداشت کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی نہایت ضروری ہے کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہوا'پانی'روشنی اورخوراک کی حصہ دار بن کر پودے کوکمزور اور سالانہ پیداوار کو 14سے42فیصدتک کم کردیتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے''اے پی پی''سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ جڑی بوٹیاں گندم کی فصل سے ہوا'پانی'روشنی اور خوراک کی حصہ داربن جاتی ہیں جس سے فصل کے پودے کمزورپڑجاتے ہیں۔انہوں نے کاشتکاروں پر زوردیا کہ وہ گندم کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی شناخت'کنٹرول کے مختلف طریقوں' سپرے کی احتیاطی تدابیر'کھاد کے مناسب استعمال 'آبپاشی ودیگر زرعی مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :