#(انٹرنیشنل نیوز )

ا*کابل ،سرکاری فضائی کمپنی اریانا افغان اندرون ملک پروازیں شروع

اتوار 5 ستمبر 2021 20:15

ث* دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2021ء) افغانستان کی سرکاری فضائی کمپنی اریانا کا کہنا ہے کہ اس نے دارالحکومت کابل اور تین بڑے شہروں کے درمیان اندرون ملک ہروازیں شروع کر دی ہیں۔ یہ اعلان قطر کی طرف سے تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم کی جانب سے کابل ہوائی اڈے کا ایک حصہ کھولنے کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اریانا کے حکام نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ کابل، قند?ار، مزار شریف اور ہرات کے درمیان پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

الجزیرہ نے افغانستان میں قطر کے سفیر کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے لیے امداد کی مد میں قطری تنکنیکی ٹیم کی جانب سے کابل ائیر پورٹ کا ایک حصہ کھول دیا گیا ہے۔گذشتہ ہفتے ذبیح اللہ مجاہد کے سیکرٹری بلال کریمی نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ ترکی اور قطر کی طرف سے تکنیکی ٹیمیں حامد کرزئی ائیر پورٹ کی مرمت کے لیے افغانستان آئی تھیں۔