تحریک دعوت حق پاکستان کے زیر اہتمام ’’تاجدار ختم نبوت‘‘ کانفرنس

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر ذی شعور مسلمان کا فریضہ اول ہے،عالم کفر اسی قادیانیت کے ذریعے ملت اسلامیہ کے خلاف گھنانی سازشیں کر رہاہے،مقررین

منگل 7 ستمبر 2021 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2021ء) تحریک دعوت حق پاکستان کے زیر اہتمام 7ستمبر یوم ختم نبوت کے حوالے سے ’’تاجدار ختم نبوت‘‘ کانفرنس باغوالی مسجد بھاٹی میں منعقد ہوئی۔جس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے مرکزی امیر پیر علامہ محمد اصغر نورانی سمیت دیگر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر ذی شعور مسلمان کا فریضہ اول ہے۔عالم کفر اسی قادیانیت کے ذریعے ملت اسلامیہ کے خلاف گھنانی سازشیں کر رہاہے۔

خصوصا سرزمین پاکستان ان کا خصوصی حدف بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہم حکومت وقت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فارغ کیا جائے کیونکہ قادیانی جہاد کو حرام کہتے ہیں اور پاکستان کے امن و سلامتی کے خلا ف ساز شو ں کاحصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علماء اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ختم نبوت کے باغی اور پاکستان کے دشمنوں سے لڑیں گے مستقبل میں کشمیر ،فلسطین اور اعراق میں بھی حریت پسند کامیاب ہوں گے،امریکہ اور بھارت اپنی شکست کی خفت مٹانے کیلئے پاکستان میں مذہبی بد امنی پھیلا سکتے ہیں قوم کو بیدار رہنا ہوگا کامیاب نہیں ہوگا ۔ہم ختم نبوت اور پاکستان کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرتے ہیں۔