بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی لیہ کے عہدیداران و کارکنان کی ملاقات، لیہ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

بدھ 8 ستمبر 2021 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی لیہ کے عہدیداران و کارکنان نے ملاقات کی جس میں لیہ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والی ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، سید یوسف رضا گیلانی، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، رکن قومی اسمبلی مہر ارشد سیال اور نواب زادہ افتخار خان بابر موجود تھے ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کے عہدیداران و کارکنان کے درمیان ضلع لیہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے محمد رمضان بھلر، قاضی احسان الحق، شفیق خان میرانی، ندیم بلوچ اور ملک ریاض سمتیا نے ملاقات کیپیر فضل حسین شاہ، چوہدری انعام حق، مہر راشد، ناصر سمیرا مہر اور یاسر سمیرا مانی بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے ۔