عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمیشہ اپنی اقدامات میں لگی رہتی ہے ،میجر(ر) بشیر احمدبڑیچ
کہیں بھی کسی بھی محکمہ یا شعبے میں عوام کی پریشانیوں اور تکالیف کو مد نظر رکھ کر انتظامیہ وہاں اپنا کردار ادا کرنے میں پیش پیش رہتی ہے
بدھ 8 ستمبر 2021 21:50
(جاری ہے)
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے درج بالا تین ایشوز پر ڈپٹی کمشنر خضدار کی توجہ مرکوز اور انہیں حل کرنے و شہریوں کو ریلیف دینے پر بات چیت کی گئی اس اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سربراہ آفیسرز بھی موجود تھے۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کے مشکلات اور شہری نظام صفائی کی صورتحال اور پارکنگ کے حوالے سے مسائل بیان کیئے گئے اور انہیں حل کرنے پر زور دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیراحمد بڑیچ کا کہنا تھا واپڈا عام صارفین اور زرعی صارفین کو بجلی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کرے اور بجلی فراہمی کا ٹائم ٹیبل متعین کردیا جائے اس دوران لوڈشیڈنگ بالکل نہ ہو اور جہاں کہیں بل نہیں دیئے جارہے یا غیرقانونی ٹیوب ویل کنکشنز لگائے گئے ہیں وہاں واپڈا ضرور کاروائی کرے۔ پی ایچ ای عوام کو منصفانہ اندوز میں پانی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کرے اور پورے شہر میں عوام کو پانی فراہمی میں کوتاہی نہ برتی جائے۔ میونسپل کارپوریشن خضدار کے آفیسرز بھی اجلاس میں موجود تھے انہیں شہر میں صفائی ستھرائی کی بہتری اور شہر میں گاڑیوں کی پارکنگ کے موثر نظام قائم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ بشیراحمد بڑیچ کا کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہمیشہ اپنی اقدامات میں لگی رہتی ہے کہیں بھی کسی بھی محکمہ یا شعبے میں عوام کی پریشانیوں اور تکالیف کو مد نظر رکھ کر انتظامیہ وہاں اپنا کردار ادا کرنے میں پیش پیش رہتی ہے آج آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے جن محکموں سے متعلق شہری مسائل کو اجاگر کیا ہے انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و دیگر عہدیداروں اور پارٹیز نمائندوںنے اس اطمینان کا اظہار کیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جات کے آفیسرز اسی طرح مل بیٹھ کر شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کوششیں عمل میں لائیں تو مسائل ومشکلات میں ضرور کمی واقعہ ہوگی۔۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.