دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

جمعرات 9 ستمبر 2021 12:29

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2021ء) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جار ی کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 115800کیوسک اور اخراج  ایک لاکھ 62  ہزار کیوسک، دریائے  کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد19200 کیوسک اور اخراج19200کیوسک،دریائے  جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد19400کیوسک اور اخراج30 ہزار کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد63  ہزارکیوسک اور اخراج   34  ہزارکیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1532.35 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.891 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1192.55 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.881 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سط645.60 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :