مانانوالہ،دوبااثر اوباش نوجوانوں نے حوا کی ایک اور بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 9 ستمبر 2021 16:46

مانانوالہ،دوبااثر اوباش نوجوانوں نے حوا کی ایک اور بیٹی کو درندگی ..
مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) زمین پھٹی نہ آسمان گرا ،دو بااثر اوباش نوجوانوں نے حوا کی ایک بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں واقعات کے مطابق مانانوالہ کے محلہ فیصل ٹاون کی رہائشی چھٹی جماعت کی طالبہ غریب محنت کش کی تیرہ سالہ بیٹی فاطمہ گھر سے رات آٹھ بجے سودا سلف لینے گلی میں گئی کہ اچانک گلی کا رہائشی اوباش نوجوان اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اسلحہ کے زور پر زبردستی بٹھا کر ویرانے میں لے گیا جہاں پر پہلے سے اس کا ایک ساتھی پسٹل لیے کھڑا تھا کہ ملزمان نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر اسلحہ کے زور پر زبردستی زناء بالجبر کیا اور برہنہ حالت اور بے ہوشی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ایس ایچ او مانانوالہ جاوید ہاشمی ڈی ایس پی سرکل صفدرآباد راناغلام عباس کی ہدایت پر فوری طور پر وقوعہ پر پہنچے اور والدہ ام کلثوم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم فیاض کو گرفتار کر لیا اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔