فیصل آباد‘جعلی نکاح نامہ تیار کرنے والا مقدمہ کی زد میں آگیا،مقدمہ درج

ہفتہ 11 ستمبر 2021 15:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2021ء) بتایاجاتا ہے ملزم شاہد نے ماہ نور سے 25جنوری 2021ء کو شادی کرنے کے دوران اسے نکاح نامہ پر 5لاکھ روپے حق مہر ادا کرنے کا طے کیا بعدازاں مذکورہ ملزم نے اسے طلاق دیکر فارغ کردیا اور حق مہر سے بچنے کیلئے جعلی وبوگس نکاح نامہ کے کاغذات تیار کروا کراسے دے دیئے کوتوالی پولیس نے اسکے خلاف 420,468,471ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :