دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 13 ستمبر 2021 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریا ئے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 144900کیوسک اور اخرج 138000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد31200 کیوسک اور اخراج31200کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد29500کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد66800کیوسک اور اخراج 38100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد154100کیوسک اور اخراج 146600کیوسک،چشمہ آمد170300کیوسک اوراخراج 153000کیوسک، تونسہ آمد147000 کیوسک اور اخراج127400 کیوسک، پنجند آمد15300کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 135100کیوسک اور اخراج 104200کیوسک، سکھر آمد92300کیوسک اور اخراج 35500 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد27100کیوسک اور اخراج 2700کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1532.09 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.877 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1191.95 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.845 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح647.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.190 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط ئوبہا کی صورت میں ہے ۔