نایاب ہوتی مہاشیر مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کردی گئی

پیر 13 ستمبر 2021 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) سیکرٹری جنگلات و فشریز کی ہدایت پر نایاب ہوتی مہاشیر مچھلی کے شکار پر پابندی عائدکر دی گئی ،مہاشیر مچھلی کے تحفظ اور فروغ کیلئے اٹک میں ڈیم ریزرو کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنگلات و فشریز شاہد زمان کے مطابق مہاشیر پاکستان کی قومی مچھلی ہے جو نایاب ہوتی جا رہی ہے،مہاشیر کی نسل میں اضافہ، تحفظ اور ذخیرہ کیلئے 80 ایکڑ پر محیط حاجی شاہ ڈیم ریزرو کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حاجی شاہ ڈیم میں پیدا کر کے 2500 مہاشیر مچھلیاں ڈالی گئی ہیں،چند دیگر آبی ذخائر کو بھی مہاشیر کے سٹاک کیلئے ریزرو کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ مہاشیر کے فروغ اور تحفظ کیلئے ڈی جی فشریز اور متعلقہ افسران کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :