اوکاڑہ،کم عمر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

پیر 13 ستمبر 2021 23:49

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) کم عمر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ملزم فرار ہوگیا بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں چک 7فور ایل کی رہائشی 13/14سالہ(ک)اپنے مویشیوں کی دیکھ بھال میں مصروف تھی کہ اسی گائوں کا ثناء اللہ اسے اغواء کرکے اپنے احاطہ مویشیاں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا لڑکی کے گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ نے تلا ش شرو ع کر دی تلا ش کے دوران بچی ملزم کے احاطہ مویشیاں میں سہمی اور ڈری ہوئی برآمد ہوگئی جس نے بتایا کہ ملزم نے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے اغواء کیا اور اپنے احاطہ مویشیاںلے جاکر زیادتی کی جب اس نے شورمچانے کی کوشش کی تو ا س کا منہ بند کر دیا تھانہ کینٹ اوکاڑہ پولیس نے رضیہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا

متعلقہ عنوان :