کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اے ڈی سی

منگل 14 ستمبر 2021 14:14

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2021ء) :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عدنان زاہد نے کہا کہ ہے کہ کاشتکار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زمینداروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا، میٹنگ میں محکمہ زراعت(توسیع)،محکمہ لائیوسٹاک،واٹر مینجمنٹ اور سوائل فرٹیلٹی کے افسران نے ماہانہ کارکردگی پیش کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عدنان زاہدنے اطمینان کا اظہار کیا۔

میٹنگ میں شامل نمائندہ زمینداران نے فصلات ،غلہ منڈیوں،ٹیل تک پانی دستیابی اور کسان کارڈ رجسٹریشن کے حوالہ سے پیش آنے والے مسائل کا ذکر کیا جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ان مسائل کے حل سے متعلق فورا احکامات جاری کیے اور متعلقہ محکمہ جات کو آئندہ ایسے مسائل سے بچنے کے لیے حکم صادر کیا۔

(جاری ہے)

  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عدنان زاہد نے زمینداران کو یقین دہانی کروائی گئی کہ مسائل کے حل کے لیے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور معیاری ادویات اور کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاکیونکہ خوشحال کسان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں۔