جماعت اسلامی بلوچستان نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو مسترد کردیا

منگل 14 ستمبر 2021 21:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ ،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی بلوچستان عبدالولی خان شاکر نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کو مسترد کر تے ہو ئے اسے آزادی صحا فت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا میڈیا کی حقیقی معنوں میں آزادی کے بغیرپائیدار جمہوریت کا تصور ممکن نہیں۔

پاکستان میں اس طرح کے ہتھکنڈوں سے میڈیا اور صحا فیوں کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی ملکی آئین، قانون اور میڈیا کی آزاد ی کے صریحاً خلاف ہے۔ وزیر اعظم میڈیا کی آزادی کے حوالے سے اپنی گذشتہ تقاریر خود بھی سنیں اور وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کو بھی سنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں میڈیا کے حقوق کی علمبردار ہے اور اس حوالے سے ہمارے ممبران پارلیمنٹ نے کئی بل بھی پیش کیے۔

(جاری ہے)

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی آئینی آزادی کو دبانے کے لیے ایک ڈریکونین،آمرانہ، جابرانہ قانون ہے۔ جماعت اسلامی کسی بھی قیمت پرمیڈ یا کے آئینی حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ انھوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کالے قانون پر مبنی بل کو فوری طور پر واپس لے۔