وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کا حلقہ انتخاب کا تین روزہ دورہ مکمل

منگل 14 ستمبر 2021 23:26

تتہ پانی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2021ء) وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی حلقہ انتخاب کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے ، پی ٹی آئی کے عہدیداران وکارکنان وحلقہ عوام نے گرمجوشی سے انھیں الوداع کیا،وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی نے تین روز انتہائی مصروفیت میں گزارے، ریسٹ ہاوس تتہ پانی میں قیام کے دوران عوامی وفود کی ملاقاتوں کیلئے تانتا باندھا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :