بھارت ، نئی نویلی دلہن شوہر کو پانی لانے کیلئے بھیج کر زیور، تحائف اور نقدی لے اٴْڑی

منگل 14 ستمبر 2021 23:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) بھارت میں نئی نویلی دلہن شوہر کو پانی لانے کیلئے بھیج کر زیور، تحائف اور نقدی لے اٴْڑی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مین پوری میں نئی نویلی دلہن سسرال جاتے وقت شوہر سے پانی منگوانے کا بہانہ بناکر سسرال کا سارا زیور اور نقدی لے اڑی۔راجو نامی شخص کی شادی کسی تیسرے شخص کے توسط سے گزشتہ ماہ طے کی گئی تھی ،شادی سے قبل لڑکی کے گھر والوں نے راجو کے اہل خانہ کے سامنے شرط رکھی کہ ان کی لڑکی کی راجو سے شادی اسی وقت کی جائے گی جب وہ لڑکی کے گھروالوں کو 80 ہزار بھارتی روپے ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق راجو کے گھر والوں کو بھی کافی عرصے سے لڑکی نہیں مل رہی تھی لہٰذا وہ اس شرط پر راضی ہوگئے، بعد ازاں دونوں کی شادی بخوبی انجام پاگئی۔

(جاری ہے)

شادی کے موقع پر دلہا کے گھر والوں کی جانب سے بہو کے لیے،کپڑے، زیوارت اور بہت سے تحائف کا بھی انتظام کیا گیا، رخصتی کے بعد راجو نئی نویلی دلہن کو اپنے گھر لے جانے کے لیے بس میں سوار ہوگیا۔

اس دوران ایک بس اسٹینڈ پر پہنچ کر نوبیاہتا دلہن نے راجو سے کہا کہ وہ پیاسی ہے راجو انہیں پانی کی بوتل لادے، راجو جب بیوی کے لیے پانی کی بوتل لے کر سیٹ پر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی نئی نویلی بیوی تمام تحفے تحائف اور نقدی لے کر فرار ہوگئی چکی ہے۔بعد ازاں راجو کی جانب سے دلہن اور اس کے اہل خانہ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :