Live Updates

اگر طالبان دہشتگرد ہیں تو پھر نہرو اور گاندھی بھی دہشتگرد تھے، مہتمم دارالعلوم دیوبند

منگل 14 ستمبر 2021 23:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ اگر طالبان دہشتگرد ہیں تو پھر جواہر لعل نہرو اور گاندھی بھی دہشتگرد تھے۔بھارت کے مقامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں مولانا ارشد مدنی کا کہناتھاکہ ہم طالبان کو جانتے ہی نہیں ہیں، وہ غلامی کو قبول نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم کسی کو دہشت گرد نہیں کہتے اور ہم طالبان کو بھی دہشت گرد نہیں سمجھتے۔مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اگر طالبان اس بنیاد پر کہ وہ غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر آزاد ہو رہے ہیں، اس کا نام دہشت گردی ہے تو جواہر لعل نہرو بھی دہشت گرد تھے، گاندھی بھی دہشت گرد تھے، ابو الکلام آزاد بھی دہشت گرد تھے، یہ کیا بات ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر وہاں (افغانستان ) میں ہر شخص کو امن قائم کرکے دیا جاتا ہے اور ہر آدمی کا مال اور اس کی عزت و جان محفوظ ہے، اقلیت اور اکثریت کیلئے دو پیمانے نہیں ہیں ایک ہی پیمانہ ہے تو ہم کہیں گے یہ بہترین حکومت ہے۔
Live کابل میں طالبان کا کنٹرول سے متعلق تازہ ترین معلومات