اگر الیکشن تین ماہ بعد ہوں تو نوازشریف نہیں آ سکیں گے

اگر الیکشن سال سوا سال بعد ہوں تو ہو سکتا ہے نوازشریف وطن واپس آ جائیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 ستمبر 2021 11:03

اگر الیکشن تین ماہ بعد ہوں تو نوازشریف نہیں آ سکیں گے
سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -15 ستمبر2021ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن تین ماہ بعد ہوں تو نوازشریف نہیں آ سکیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری ہوتا ہے تو اس کے اثرات نظر آتے ہیں۔ای وی ایم سے الیکشن زیادہ متنازع ہوں گے۔پہلے الیکشن چوری روکنی ہے۔

جس کے لیے پی ڈی ایم متحرک ہے۔الیکٹرول ریفارمز اس طرح نہیں ہوتے کہ 8,10 بل لے آئیں۔کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں جن میں سب کو نمدئندگی دی جاتی ہے۔اسمبلی میں قرارداد پیش کی جاتی ہے جس پر کمیٹی بنائی جاتی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکٹورل اصلاحات سے متعلق طریقہ کار ابھی تک نہیں اپنایا گیا۔پاکستان میں نظام میں کوئی خامی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ نظام نے الیکشن کو دشمنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

اپوزیشن الگ ہوتی تو یہ نظام نہیں چلتا اور نئے الیکشن پر جانا پڑتا۔انہوں نے مزید کہا کوئی سیاسی جماعت ڈیل نہیں کرے گی۔ڈیل سے ملک کا نقصان ہو گا۔جس کو ڈیل کرکے اقتدار کا شوق ہے کر لے، ہم ساتھ نہیں، ماضی میں ڈیل کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہوا۔تحریک عدم اعتماد سے کوئی فائدہ نہیں ہو تا تھا۔پہلے بھی ہم تحریک عدم اعتماد کو بھگت چکے ہیں۔

فائدہ نہیں ہوا،سینیٹ میں 64 ممطر کھڑے یوئےت اور ووٹ 50پڑے۔قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں دنیا اس کے بارے میں کیا کہے گی،صدر کا کام حقائق عوام کے سامنے رکھنا ہوتا ہے نہ کہ وزیراعظم کی تعریفیں کریں ۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب وہ ادارہ ہے جو خود قابل احتساب ہے ،آپ دیکھ لیں کہ ملک کا وزیر خزانہ کیا کہہ رہا ہے،جو ٹرمینل لگانے پر ہمارے خلاف کیس چلا اس سے پاکستان 33 فیصد زیادہ فائدہ اٹھا سکتا تھا،اس کیس کی وجہ سے وہ فائدہ پاکستان کو نہیں مل سکا۔

شاہد خاقان نے کہاکہ چیئرمین نیب کی عمر 76 سال ہو چکی تاہم حکومت کیلئے ان کی کارکردگی اچھی ہے،حکومت اسی لیے ان سے 80 سال تک کام لینا چاہتی ہے،چیئرمین نیب سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی،جس ملک میں میڈیا کو پابند کرنے کیلئے قانون بنائے جائیں دنیا اس کے بارے میں کیا کہی گی۔ انہوںنے کہاکہ تازہ ترین اسکینڈل ملک میں گندم کا ہے،حکومت سے متعلق نیب نے خاموشی کا روزہ رکھا ہوا ہے،ایک دن یہ حقائق سامنے آئیں گے کہ نیب کیوں خاموش تھا ۔