خام تیل ، برینٹ کروڈ کے نرخوں میں 2.12 ڈالر ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 2.28 ڈالر فی بیرل اضافہ

جمعرات 16 ستمبر 2021 12:54

خام تیل ،  برینٹ  کروڈ کے   نرخوں میں  2.12 ڈالر  ،   ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ..
نیویارک۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) :امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا، اس کی وجہ ملکی سٹاک میں کمی اور عالمی طلب بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برینٹ  کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 2.12 ڈالر یعنی 2.9 فیصد بڑھ کر 75.72 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.28 ڈالر یعنی 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 72.75 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :