اہم ایشیائی منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 16 ستمبر 2021 13:48

اہم  ایشیائی  منڈیوں میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر جاپانی اقتصادی ڈیٹا رپورٹ ہے، تاہم چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔

(جاری ہے)

جاپان کے اوساکا ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 1 ین یعنی 0.5 فیصد بڑھ کر 204.9 ین یعنی 1.9 ڈالر فی کلوگرام پر بند ہوئے۔چین کے شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 100 یوان بڑھ کر 13775 یوان یعنی 2142 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 164.7 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔