طورخم کے راستے آنےوالے جزوی تیار خام مال پر ٹیکسز کی چھوٹ کےلئے وزیر خزانہ اور مشیر تجارت سے جلد ملاقات کریں گے، کارپٹ ایسوسی ایشن

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:49

طورخم کے راستے آنےوالے جزوی تیار خام  مال پر ٹیکسز کی چھوٹ کےلئے وزیر ..
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) :پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کا وفد طورخم بارڈر کے راستے منگوائے جانے والے جزوی تیار خام   مال پر عائد سیلز ٹیکس او رانکم ٹیکس کی چھوٹ کےلئے حکومتی ذمہ داران سے ملاقات کرے گا جس کےلئے باضابطہ رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔یہ بات ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے  ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مذکورہ ٹیکسز میں چھوٹ  دےتو پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمد میں 100فیصد اضافہ ممکن ہے جس سے غیر ملکی زر مبادلہ کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نہ صرف پاکستان میں 5لاکھ ہنرمندوں کے روز گار کو تحفظ حاصل ہو سکے گا بلکہ افغانستان میں جزوی خام مال تیار کرنے والے غریب ہنرمندوں کو بھی روزگار کے مواقع میسر رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود سے جلد سے جلد ملاقا ت کےلئے کوششیں شروع کر دی ہیں جس کا مقصد برآمدات کے فروغ میں حکومتی معاونت حاصل کرنا ہے ۔