ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروس کے مینجنگ ڈائریکٹر خالد خورشید کنور 19 ستمبر کو ریٹائر ہوجائینگے
جمعرات 16 ستمبر 2021 17:32
(جاری ہے)
ریٹائر ہونے والے آفیسر خالد خورشید کنور کا تعلق 17 ویں کامن سے ہے۔ 1998میں ڈویژنل پرسانل آفیسر مغلپورہ ورکشاپ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ 2007 میں ڈپٹی چیف پرسانل آفیسرریلوے ہیڈکوارٹرز تعینات رہے۔
2013میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر، 2014 میں چیف کمرشل منیجر ریلوے ہیڈکوارٹرز، 2017 میں چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ ریلوے ہیڈکوارٹر، 2018 میں گریڈ 21 میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن اور بعدازاں ریلوے میں ایم ڈی ریڈیمکو کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے اور آخر میں 19 ستمبر 2021 کو مینجنگ ڈائریکٹر پراکس کے عہدے سے ریٹائر ہوجائیںگے۔ مینجنگ ڈائریکٹر پراکس خالد خورشید کنور اپنی سروس کے دوران مختلف عہدوں پر انتہائی محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ خالد خورشید کنور بڑے قابل اور محنتی افسر تھے تمام افسران نے ادارے کے لیے ان کی طرف سے کی جانے والی محنت کو سراہا اور اُن کی باقی ماندہ زندگی کے لیے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلوے نثار احمد میمن نے کہا کہ ہم ریٹائر ہونے والے آفیسر خالد خورشید کنورکی دل سے عزت کرتے ہیں یہ ہمیشہ سچ کے لیے کھڑے ہونے والے انسان تھے ، اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے ضمیر کے حساب سے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی ہے۔تقریب کے اختتام پر انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس انعام غنی نے ریلوے کی جانب سے انہیں سوینیئر دی جبکہ چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن نے انہیں ریلوے کی جانب سے شیلڈ پیش کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.