پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے

جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:18

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 200پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46700پوائنٹس سے بڑھ کر46900پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 53.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پراپرٹی ،فوڈز ،بینکنگ سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن رہی اور کاروبار کا اختتام بھی مثبت زون میں ہوا ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں203.74پوائنٹس کا اضافہ ہواجس سے انڈیکس46716.72پوائنٹس سے بڑھ کر46920.46پوائنٹس ہو گیا اسی طرح98.44پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس18559.73پوائنٹس سے بڑھ کر18658.17 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32058.99پوائنٹس سے بڑھ کر32172.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں27ارب35کروڑ89لاکھ 81ہزار581روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب51ارب91کروڑ29لاکھ91ہزار384روپے سے بڑھ کر 81کھرب79ارب27کروڑ 18لاکھ92ہزار965 روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے 40کروڑ51لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو11ارب روپے مالیت کے 33کروڑ27لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر518کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی275کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،222میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سروس فیبرک6کروڑ16لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ48لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ3کروڑ22لاکھ ،یونٹی فوز لمیٹڈ2کروڑ37لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ1کروڑ97لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے اللہ وسایا کے بھائو میں125.61روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1800.54روپے ہو گئی اسی طرح76.50روپے کے اضافے سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت1096.50روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے بھائو میں479.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر11000.00روپے ہو گئی اسی طرح113.50روپے کی کمی سی نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت کم ہو کر5987.00روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :