کراچی، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن نے ’’دی اسٹیٹ آف پاکستانز اکانومی: ڈیورنگ دی پینڈیمک اینڈ بیونڈ 2020-21 ‘‘لانچ کردی
جمعہ 17 ستمبر 2021 00:23
(جاری ہے)
اس تقریب کا آغاز ایک پینل ڈسکشن سے کیا گیا۔ جس میں زرعی پالیسیوں کے تکنیکی ماہر، ڈاکٹر مبارک احمد، وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے ریوینیو، ڈاکٹر وقار مسعود اور ڈائریکٹر اپلائڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی ڈاکٹر ثمینہ خلیل نے شرکت کی جبکہ پینل ڈسکشن کی ماڈریشن آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی اور ڈاکٹر عاصمہ حیدر، ڈین اسکول برائے معاشیات اور سماجی سائنسز نے کی۔
ڈاکٹر زیدی نے تقریب کے آغاز میں مہمانوں اور اسپیکر کو خوش آمدید کہا اور کتاب کے مندرجات کا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی اور درآمدات میں ڈیوٹیز کے باعث ایف بی آر نے اپنے اہداف حاصل کیے۔ڈاکٹر عصمہ حیدر نے کتاب کو مرتب کرنے کے خیال کا سہرا آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر زیدی کو دیتے ہوئے کہا یہ انہی کی رائے تھی کہ شعبہ معاشیات کے اساتذہ کو حکومت اور پالیسی بنانے والے اداروں کو موجودہ معاشی حالات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے۔ڈاکٹر وقار نے آئی بی اے کے اساتذہ کو کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ایسی کتابوں کی اشاعت کا انتظار کریں گے۔ اگر آئی بی اے وقتاً فوقتاً ان کی اشاعت کرے۔کتاب میں پیش کردہ تجزیئے پاکستان کی میکرو اکنامک پالیسی کے وسیع پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں ۔ یہ کتاب معیشت کے مستقبل کی منظر کشی کرتی ہے ۔ یہ 2020-21 میں بجٹ کی کارکردگی اور 2021-22 کی Fiscal Policy کا بھی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران طلب اور رسد کے اچانک اثرات کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عمل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ڈاکٹر احمد نے سامعین کو بتایا کہ یہ کتاب اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان کی زرعی پالیسیاں ترقی کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔یہ کتاب کووڈ 19 کے بعد کے حالات میں تجارتی مسابقت کو دوبارہ حاصل کرنے کے امکانات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے مطابق ترقی حاصل کرنے جیسے عوامل پر ترجہ مرکوز کرواتی ہے۔ یہ کتاب تعمیرات، توانائی اور زراعت سے متعلق شعبوں کے مسائل اور لیبر مارکیٹ پر کووڈ 19 کے اثرات کا تجزیہ پیش کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کووڈ 19 کے دوران ایک سماجی تحفظ کی بھی منظر کشی کرتی ہے۔ڈاکٹر خلیل نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی اور صحت سے متعلق گفتگو کو معاشی مباحثوں کا حصہ بنانا چاہئیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.