کراچی،اسٹیل مل پل کے نزدیک جھاڑیوں سے مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش، سرجانی میں گھر سے پھندا لگی اورصابری نہاری کے سامنے پارک سے لاش برآمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 11:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) شہرقائد کے علاقے اسٹیل مل پل کے نزدیک جھاڑیوں سے مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش اور سرجانی خدا کی بستی میں گھر سے پھندا لگی اور ایم اے جناح روڈ صابری نہاری کے سامنے پارک سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ فصیلات کے مطابق پورٹ قاسم اسٹیل مل پل کے قریب جھاڑیوں میںنامعلوم ملزمان مغوی نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک کر فرار ہوگئے لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق25 سالہ نامعلوم نوجوان کو نامعلوم مقام سے اغواکے بعد قتل کرکے نعش پھینکی گئی ہے پولیس بائیو میٹرک کے زریعے نعش کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں۔ادھر سرجانی خدا کی بستی حسن بروہی گوٹھ کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں متوفیکی شناخت 45سا لہ محمد اکرم ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی کے اہل خانہ کے مطابق متوفی نے خود کشی کی ہے تاہم پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ قبل ازیں جمعہ کی صبح ایم اے جناح روڈ صابری نہاری کے سامنے پارک سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔