اورکزئی میں جنگلات کی کٹائی پر تین ماہ کیلئے دفعہ 144کے تحت پابندی لگا دی گئی

جمعہ 17 ستمبر 2021 15:47

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) قبائلی ضلع اورکزئی میں جنگلات کی کٹائی پر تین ماہ کیلئے دفعہ 144کے تحت پابندی لگا دی گئی دفعہ 144کے تحت ٹیمبر کے کاروبار دیگر اضلاع کو لکڑیاں لے جانے اور جلانے کیلئے لکڑیوں کی لے جانے پر پابندی ہوگی مقامی طور پر ایک جگہ سے دوسری جگہ لکڑیاں لے جانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلا ت سے پرمٹ لینا لازمی قرار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت سزا دی جائیگی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد کے دفتر سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈویژنل فارسٹ افیسر کے درخواست پر قبائلی ضلع اورکزئی میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑیوں کے نقل و حمل اور ٹرانسپورٹیشن پر دفعہ 144کے تحت مکمل پابندی لگا دی گئی ہیں نوٹیفیکیشن کے مطابق جلانے کے لکڑیوں پر بھی پابندی ہوگی اور جنگلات کی کٹائی سمیت دیگر اضلاع کو لکڑیاں لے جانے یا ٹیمبر کا کاروبار کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ قبائلی ضلع اورکزئی کے اندر ضرورت کے لکڑیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات سے پرمٹ لینا لازمی ہوگی بغیر پرمٹ کے کسی کو لکڑیاں کاٹنے اور لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144تین ماہ کیلئے 2دسمبر 2021تک نافذ عمل ہوگی نوٹیفیکیشن کے مطابق دفعہ 144میں حالات کے مطابق مزید توسیع کی جائیگی دفعہ 144کے خلاف وزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :