ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج کر دی گئی

جمعہ 17 ستمبر 2021 17:26

ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) مقامی عدالت نے ترک اداکار اینگن التان سے فراڈ کرنے والے ملزم کاشف ضمیر کی ضمانت خارج کردی گئی، ملزم پرترک اداکار کو پاکستان بلاکرفراڈ کرنے کا الزام ہے۔سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے ملزم کے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا ملزم پرترک اداکار اینگن التان کو پاکستان بلا کر فراڈ کرنے کا الزام ہے ، ملزم کیخلاف آئی جی پنجاب کے حکم پرنوسربازی کامقدمہ درج ہواتھا۔

پولیس کے مطابق انگین التان کو پاکستان بلانے والے ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت8 سنگین مقدمات درج ہیں، کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں چار ،سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دو، دو مقدمات درج ہیں۔