بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کو عمران عباس کے نئے ڈرامے کا انتظار

جمعہ 17 ستمبر 2021 21:29

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کو عمران عباس کے نئے ڈرامے کا انتظار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک کو پاکستانی اداکار عمران عباس کے نئے آنیوالے ڈرامے ’امانت‘ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بھارتی گلوکارہ نے عمران عباس کی پوسٹ پر آنیوالے ڈرامے کے نشرہونے کے حوالے سے پوچھتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ ’کب کب کب ‘۔

(جاری ہے)

جواب میں عمران عباس نے لکھا کہ ’کچھ ہی ہفتوں میں یہ ٹی وی سکرینز پر ہوگا، آپ ڈرامے سے متعلق اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا‘۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سرحد پار سے عمران عباس نے ایسا کوئی کمنٹ موصول کیا ہو، اس سے قبل بھی الکا اور عمران عباس میں پیغامات کا تبادلہ ہوچکا ہے۔اس سے قبل الکا نے عمران عباس کی ڈرائیونگ کرتے گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہت اچھا گاتے ہیں اور ڈرائیونگ بھی اس سے زیادہ اچھی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :