
حکومت نے نان فائلرز کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کردیا
ٹیکس کی غلط معلومات دینے پر لاکھوں روپے جرمانہ اور قید ہوگی، نان فائلر کے ٹیلی فون اور بجلی کنکشن بھی منقطع ہوسکیں گے۔ ذرائع
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 17 ستمبر 2021
19:21

(جاری ہے)
نان فائلرز بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہوسکتے ہیں۔
آرڈیننس کے ذریعے پارلیمنٹیرین اور سرکاری افسران کے ٹیکس تفصیلات ظاہر کرنے کا استثنیٰ بھی ختم کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ شوکت ترین نے نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیلز ٹیکس امور پر وفاق اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے از حد ضروری ہے، وفاق اور وفاق کی اکائیوں کے درمیان ٹیکس امور پر موثر تعاون ہونا چاہئے، ۔اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے جی ایس ٹی امور پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ،ایف بی آر اور صوبائی وزراء خزانہ نے ریستوران، ٹرانسپورٹیشن، ٹول اور تعمیرات کی ٹیکسیشن پر آراء دیں، اکتوبر سے رائج ہونیوالی سنگل پورٹل سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ایف بی آر کو صوبوں سے مشاورت کرکے سٹینڈر انکم ٹیکس ریٹرن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ،وزیر خزانہ شوکت ترین نے صوبوں کو ریستورانوں سے ٹیکس وصولی جاری رکھنے کی اجازت دی۔ اعلامیہ کے مطابق ٹول مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس وصولی وفاق حاصل کرے گی، ٹرانسپورٹیشن بزنس پر ٹیکسز صوبوں کا اختیار ہوگا، ،تعمیرات پر ٹیکسز اور آپریشنل معاملات کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئی۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے بارے میں اطلاعات تھیں .بھارت
-
اسلام آبادہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمان کو عہدے پر بحال کردیا
-
فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
-
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ سب سے بڑا خطرہ، پاکستان
-
یہودی تنظیم کا جرمن چانسلر پر اسرائیل کی حمایت کے لیے زور
-
غزہ میں ہسپتال تباہی کے دہانے پر، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ
-
عمرشاہ کی طبیعت کیسے بگڑی؟ انتقال کی رات کیا ہوا؟ چچا نے دکھ بھری داستان بیان کردی
-
حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری
-
ن) لیگ نے صوبائیت اور ڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.