24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 512 نئے کیسز،63 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 15:51

24 گھنٹوں  میں  کورونا  کے 2 ہزار 512 نئے کیسز،63 اموات رپورٹ ، نیشنل کمانڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2021ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 63 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی  کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 512 افراد کے کووڈ۔

19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ  سے بہاولپور میں 58 فیصد,لاہور میں 53 فیصد،ملتان میں 76 فیصد اور سرگودھا میں 64 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 66 فیصد،بنوں میں 60 فیصد،بہاولپور میں 54 فیصد اور سرگودھا میں 55 فیصد مریض ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 57 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 20 ہزار 274, پنجاب میں 18 ہزار 210، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 13،اسلام آباد میں 5 ہزار 752، بلوچستان میں 758,گلگت بلتستان میں 350 ٹیسٹس, آزاد کشمیر میں 720 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 29 ہزار 562 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔

19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 556 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 64 ہزار 564 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 21 ہزار 261 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 33 ہزار 682, بلوچستان میں 32 ہزار 722, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 232, اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 923، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 70 ہزار 738،پنجاب میں 4 لاکھ 20 ہزار 615 اور سندھ میں 4 لاکھ 49 ہزار 349 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 135 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 243 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 12 ہزار 365 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 374 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 899 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 344 اموات، گلگت بلتستان میں 182 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 728 اموات ہو چکی ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 87 لاکھ 97 ہزار 433 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 5 ہزار 423 مریض زیر علاج ہیں۔