بلوچستان لیبر فیڈریشن کامجلس عاملہ کا پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر اظہارتشویش

ہفتہ 18 ستمبر 2021 19:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) بلوچستان لیبر فیڈریشن کی مجلس عاملہ نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں مہنگائی بیروز گاری اور حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پٹرولیم مصنوعا ت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی نا اہلی اور عوام دشمن اقدام قرار دیا ہے بی ایل ایف کے صدر خان زمان کی زیر صدارت اجلاس میں فیڈریش کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں ملک بھر میں مہنگا ئی بیروز گاری اور آئے روزپٹرولیم مصنوعا ت کے نرخوں میں اضافے سے محنت کش طبقہ ملازمین اور غریب عوام کے مسائل میں اضافے پر کہری تشوی ش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دیا گیا اور محنت کش طبقہ کے ان مسائل کے حوالے سے مذمتی قرار داد منظور کی گئی کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں مہنگائی میں تین سو فیصد اضافہ کرکے غریب عوام سے ڈو وقت کی روٹی چھین لی گئی ہیمحنت کس طبقہ اور عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے آج مسائل میں گھرے ملازمین اور غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں جس کی ذمہ دار ریاست وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتیں وزیر اعظم اور صوبائی وزرائے اعلی ہیں ۔

(جاری ہے)

مزمتی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے ۔مہنگائی بیروز گاری اور عدم مساوات کے خاتمے کیلئے ٹھو س و جامع اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔ فیڈریشن صدر خان زمان کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان میں مہنگائی بیروزگاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور اس تناظر میں ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور بھر پور تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔

اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تمام زونوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ احتجاجی تحریک کیحوالے سے اپنے محنت کشنں اور ملازمین کو متحد و منظم کریں اور مزدور دشمن حکومت کے نا اہل حکمرانوں کیخلاف محنت کش طبقہ کو طبقاتی بنیاد وں پر منظم و متحد کرتے ہوئے غیر مصالحانہ جدو جہد کو تیز کرنے کیلئے بھر پور رابطوں کا آغاز کیا جائے ۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ملازمین اور مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے منظم بنیادوں پر فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کرے گی ۔