کرائے کے گھر پر رہ رہا ہوں، جلد اپنا گھر لوں گا، ریتک روشن

ہفتہ 18 ستمبر 2021 22:01

کرائے کے گھر پر رہ رہا ہوں، جلد اپنا گھر لوں گا، ریتک روشن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ والدہ کے ہمراہ ایک کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ پر ایک صارف کو کمنٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں ابھی ایک کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں، لیکن جلد اپنا گھر بھی لے رہا ہوں۔ریتک روشن نے سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا۔

(جاری ہے)

ریتک روشن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ’اپنی والدہ کے ساتھ ناشتے کی ڈیٹ پر ،یہ اچھی صبح ہے ، اپنی والدہ کو گلے لگائیں۔‘اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں سوشل میڈیا صارف نے نشاندہی کی کہ ’غور سے دیکھیں ریتک روشن کے گھر پر سیلن‘۔صارف کے تصویر کو اس قدر غور سے دیکھنے پر ریتک روشن بھی کچھ حیران ہوئے اور جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے۔انہوں نے کمنٹ پر رپلائی کیا کہ ’اس وقت میں کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں اور جلد ہی اپنا گھر لینے والا ہوں‘۔ایک اور جواب میں اداکار نے کہا کہ ’سیلن نہیں ہوگا تو سیلن کو ٹھیک کرنے کا مزہ کیسے آئے گا بھائی ۔

متعلقہ عنوان :