جوناگڈھ کی آزادی کیلیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی، اقبال ساندھ

جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کابینہ کی اقبال ساندھ کے اعزاز میں استقبالیہ، عبدالعزیز عرب نے سووینئیر پیش کیا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی کابینہ کے اراکین کی جانب سے صدر اقبال ساندھ کو وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بننے پر جوناگڈھ کمیونٹی لان میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب میں صدر اقبال ساندھ کو جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب نے سووینئیر خصوصی شیلڈ پیش کی اور تمام اراکین نے گلدستے اور ہار پہنائے۔

اس موقع پر صدر اقبال ساندھ نے جوناگڈھ کی آزادی کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2012ء سے جوناگڈھ کی آزادی کے لئے ریلیاں اور جلوس نکالے اور جلسے منعقد کئے جس سے جوناگڈھ کی آزادی کی تحریک میں تیزی آئی اور 2019ء میں ہم نے UNO کے ریزیڈنٹ کو یادداشت بھی پیش کی اور ہم ریاست جوناگڈھ کی آزادی اور جوناگڈھ کی عوام کے حقوق کے لئے اپنے خون کے آخری قطرے تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری عبدالعزیز عرب نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جوناگڈھ نواب کی مراعات فوری بحال کی جائیں اور جوناگڈھی عوام کی نیشنیلٹی، تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ اس موقع پر جوناگڈھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کی کابینہ کے اراکین فاروق شیخ، عبدالستار ترک، یوسف شیخ، بشیر قریشی، قاضی مصطفی، محمد علی اجمیری، جمال ناصر، امان ملک بھی موجود تھے۔