غ*فیصل آباد، گودام سے سوترچوری کے شبہ پر مالک نے ملازم کو تشدد کر کے مار ڈالا

اتوار 19 ستمبر 2021 17:55

غ*فیصل آباد، گودام سے سوترچوری کے شبہ پر مالک نے ملازم کو تشدد کر کے ..
]فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2021ء) گودام سے سوترچوری کے شبہ پر مالک نے ملازم کو تشدد کر کے مار ڈالا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے گودام مالک سمیت 5 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خالد آباد مخدوم روڈ گلی نمبر10 کے رہائشی عثمان گجر نے جھنگ روڈ پر چنچل والا میں گودام بنا رکھا ہے جہاں پر چیچہ وطنی کا رہائشی محسن ابرار ولد رفیق گودام میں ملازمت کرتا تھا چند روز گودام سے سوتر غائب ہونے پر عثمان گجر نے سوتر چوری کا الزام محسن ابرار پر لگاتے ہوئے اسے اپنے ڈیرہ پر بلایا جہاں اس نے اپنے ساتھیوں سے ملکر اپنے ملازم محسن ابرار کو تشدد کا نشانہ بنایا جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

علاوہ ازیں تھانہ نشاط آباد کے چک 100 ج ب میں بلال گل کے ڈیرے کے قریب موٹرسائیکل سوار الیاس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔