بہاولنگر‘تعلیم بالغاں کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں دو سکولز سینٹرز قائم کردیئے گئے

پیر 20 ستمبر 2021 14:25

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) تعلیم بالغاں کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں دو سکولز سینٹرز قائم کردیے جن میں 11 سے 45 سال کے افراد کو تدریس کے ساتھ فنی تعلیم بھی دی جائے گیفروغ تعلیم کے لیے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ادارہ متحرک ہوگی مرکزی چیئرمین کرنل ر امیراللہ مروت نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں تعلیم بالغاں کے تحت دو سکول سینٹرز قائم کردیے جن کا افتتاح کرتے ہوئے کرنل ر امیراللہ مروت کا کہنا تھا کہ تعلیم بالغاں کے تحت 11 سے 45 سال کے افراد کو تدریسی تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم بھی مہیا کی جارہی ہے،ضلع بھر میں 20 سکولز سینٹرز قائم ہیں جن میں سے دو ڈسًرکٹ جیل میں ہیں سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل بہاولنگر محمد زبیر چیمہ نے کہا کہ تعلیم کا فروغ وزیراعلی پنجاب کا وڑن ہے تعلیم کی بدولت معاشرے ترقی کرتے ہیں اور جرائم کی سوچ بھی دم توڑتی ہے تقریب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حافظ ارشد، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ساجد علی اور شاھد وقار اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :