Live Updates

گرین لائن بسیں پہنچتے ہی سندھ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی میں وفاقی حکومت کے گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسیں پہنچنے کے بعد حکومت سندھ بھی متحرک ہو گئی، حکومت سندھ کا کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے 50 بسیں لانے کا اعلان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 20 ستمبر 2021 20:34

گرین لائن بسیں پہنچتے ہی سندھ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین .20 ستمبر2021ء) کراچی میں وفاقی حکومت کے گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسیں پہنچنے کے بعد حکومت سندھ بھی متحرک ہو گئی، حکومت سندھ کا کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے 50 بسیں لانے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گرین لائن بسیں پہنچنے کے بعدسندھ حکومت نے بھی بسیں لانےکا اعلان کر دیا۔ وزیر پارلیمانی امور مکیش ‏کمار کا کہنا ہے کہ جنوری تک 50 بسیں لارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی دستیابی سےمتعلق اپوزیشن لیڈر نے نکتہ اعتراض پر کیا کہ ‏وزیراعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ نےکئی باربسیں لانے کے وعدےکئے بتایاجائے اورنج لائن کب بنےگی؟ انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی 40بسیں آچکی ہیں،وزیراعظم عمران خان کاشکریہ! وزیرپارلیمانی امور نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی والےکوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ان کا خود کا ہو یہ دوسروں کے ‏منصوبوں پرپلیٹ لگاکرخوش ہو رہے ہیں پھربولتےہیں پچھلی تمام حکومتیں کرپٹ تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ ملک کامہنگاترین منصوبہ ہے، 80بسیں نہیں صرف 40آئی ہیں جھوٹ بولنےمیں ‏ان کا کوئی ثانی نہیں ہے یہ جھوٹ بولتےہیں اورکہتےہیں کہ ہم نےبڑا تیر مارا۔ ‏ مکیش کمار چاولہ نے اعلان کیا کہ آئندہ سال جنوری میں ہم50بسیں لارہےہیں۔جس کے بعد سندھ اسمبلی کا ‏اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدحالی پر 2015 میں مرتب کی جانے والی ایک تحقیق کی بنیاد پر فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017 کے اختتام تک مکمل ہونا تھا۔

منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ بس سروس 4 سال کی تاخیر سے شروع ہورہی ہے تاہم اب تک نمائش سے ٹاور تک کے ٹریک پر کام شروع بھی نہیں ہوسکا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات