
دنیا میں مہنگا ترین پٹرول فروخت کرنے والے ممالک کی تفصیلات سامنے آگئیں
ہانگ کانگ میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 425 روپے جبکہ بھارت میں 245 روپے ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا کے کئی ممالک سے کم ہونے کا دعویٰ کر دیا
محمد علی
پیر 20 ستمبر 2021
23:31

پاکستانی کرنسی کے مطابق اسوقت ہندوستان میں پیٹرول245روپے تک،بنگلہ دیش 175.33روپے،سعودی عرب104.20روپے،یو اے سی 111.42روپے،چین میں 194 روپے،سری لنکا 154روپے،آذربائجان 98.65روپے ،ہانک گانگ میں425.25روپے فی لیٹر ہے۔پاکستان اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک کی نسبت پیڑول سستا فراہم کررہا ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 17, 2021
فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی کے مطابق اسوقت ہندوستان میں پیٹرول245روپے تک،بنگلہ دیش 175.33روپے،سعودی عرب104.20روپے،یو اے سی 111.42روپے،چین میں 194 روپے،سری لنکا 154روپے،آذربائجان 98.65روپے ،ہانک گانگ میں425.25روپے فی لیٹر ہے۔پاکستان اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک کی نسبت پیڑول سستا فراہم کررہا ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرواویلا کرنے والوں کے ادوارمیں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح52فیصد تک رہی۔
ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 80% تک اضافہ ہوا۔حکومت نے اپنے ٹیکسز کی شرح میں بتدریج کمی کرکے 18.5فیصد اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 15 ستمبر کو تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا تھا۔ خاص کر پٹرول کی قیمت میں غیر متوقع اضافہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، مٹی کا تیل تمام ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا، تاہم پٹرول کی قیمت میں کیا گیا اضافہ تنازعے کا باعث بنا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے حکومت کو فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم وزارت خزانہ نے 1 روپے کی بجائے 5 روپے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اور پٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 123 روپے سے تجاوز کر گئی، اسی وجہ سے وفاقی حکومت کو تاحال شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.