پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 21 ستمبر 2021 17:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد عرفان ولد محمد رمضان کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ’روایات سیرت میں ترجیح و تطبیق کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ‘ کے موضوع پر،مبشرہ زہرا دختر سید ساجد عباس زیدی کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں’سٹیم سیل بردار حیاتیاتی تحلیل ہونے والے ڈھانچوں سے جلد کی تخلیق ِ نو ‘ کے موضوع پر،حرا بٹ ختر سرفراز محمود بٹ کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ’غیر تکسیدی عامل سے بھرپور خلیہ بردار ساختوں سے جلد کی صلاحیتی تخلیقِ نو‘ کے موضوع پر،فیصل محمود ولد محمد ابراہیم کوفارمیسی (فارماسیوٹکس) کے مضمون میں ’مثالی ادویات کی انفرادی خوراک کی سہ جہتی پرنٹنگ کے لئے نمونہ سازی، بناوٹ اور جانچ پڑتال‘ کے موضوع پراورفرزندہ اسلم دختر محمد اسلم کوہسٹری کے مضمون میں ’پنجاب کی سیاست میں : میاں محمد ممتاز دولتانہ کا کردار:(1947-1955) ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :