حکومت کا انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی، کمیٹی کے قیام کیلئے سینٹ ،قومی اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کی جائینگی

منگل 21 ستمبر 2021 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) حکومت نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفاقی وزراء شفقت محمود اور پرویز خٹک ،اراکین قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی، سید نوید قمر ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور رانا تنویر نے شرکت کی۔

ملاقات میں مجوزہ انتخابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کے قیام کے لیے سینٹ اور قومی اسمبلی میں علیحدہ علیحدہ تحاریک پیش کی جائیں گی۔ سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی رہنماوں کی مشاورت سے کمیٹی تشکیل دیں گے۔ کمیٹی انتخابی اصلاحات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔